گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکامعروف صنعتکار سید عمر نذر شاہ سے اظہار تعزیت

Published on January 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے معروف صنعتکار سید عمر نذر شاہ کی رہائش گاہ جاکر ان کی والدہ محترمہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ڈویژنل کمشنر زاہد حسین،وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی/ایم این اے فیض اللہ کموکا،ایم پی اے شکیل شاہد کے علاوہ فیملی کے ارکان اور صنعتکار بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب نے سید عمر نذر شاہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog