حکومت ڈاکٹروں کے تمام مطالبات پورے کرنے کیلئے تیار ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Published on November 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کے تمام مطالبات پورے کرنے اور مسائل کے حل کے لئے تیار ہے۔انہوں نے اپنے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مسائل کے لئے ایک بااختیار پارلیمانی کمیٹی بنائی ہے، ینگ ڈاکٹرز کمیٹی کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کریں۔میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ڈاکٹر مسیحا ہیں انہیں سڑکوں پر نہیں اسپتالوں میں ڈیوٹی پر ہونا چاہیے، اگر ڈاکٹر کی عدم دستیابی سے کسی کی جان چلی گئی تو اسکا ازالہ ممکن نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل اور خدمت کے جزبے سے آئے ہیں، ڈاکٹروں کے مسائل خلوص سے نیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات منظور ہیں، ڈاکٹر معاشرے کا نہایت قابل احترام طبقہ ہیں، دھرنے اور ہڑتالیں ڈاکٹروں کو زیب نہیں دیتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معزز عدالت عالیہ نے بھی ڈاکٹروں کو فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، امید ہے کہ حکومتی یقین دہانی اور عدالتی حکم کی روشنی میں وائی ڈی اے ہڑتال ختم کر دے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy