تحریک انصاف ( نظریاتی پینل )اور ٹائیگر فورس کے زیراہتمام اقبال ڈے شاندار طریقے سے منایا گیا

Published on November 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی)پاکستان تحریک انصاف ( نظریاتی پینل )اور ٹائیگر فورس کے زیراہتمام اقبال ڈے شاندار طریقے سے منایا گیا ۔ تقریب کی صدارت تنویر صدیق خان گروپ لیڈر نظریاتی پینل نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد افضل چیمہ کوآرڈینیٹر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی تھے ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی اور دیگر حاضرین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ صدر ٹائیگر فورس نے سر انجام دئیے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کی زندگی اور انکی شاندار کارکردگی کے حوالے سے بےشمار باتیں بتائیں اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کے آخر میں چودھری محمد عظیم آرائیں نے مہمان خصوصی سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقعہ پر میڈم ہما قاسم اور میڈم صائمہ طارق چودھری صدر ٹائیگر فورس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، چودھری فیاض احمد، چودھری ناصر حسن، بدر عالم بھٹی ، ، یاسر عرفات گوندل ، ملک مظفر اعوان، چودھری افتخار چیمہ، طارق حسن چیمہ، چودھری عدنان، عبدالرحمن کمبوہ، ملک مدثر عزیز، چودھری تنویر احمد ملہی ، حاجی مظہر اقبال انجم، فاروق احمد تارڑ، ملک شہزاد، سوشل میڈیا ہیڈ جدہ سٹی محسن رفیق و دیگر کارکنان بھی نےبھی پروگرامیں شرکت کی ۔ جبکہ ٹائیگر فورس کی خواتین نے بھی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog