اوکاڑہ ،فنی و پیشہ ورانہ تعلیم اس ملک و قوم کے لیے بہت اہم ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

Published on November 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم اس ملک و قوم کے لیے بہت اہم ہے۔ اس کی ترویج کے لیے کئے جانے والے اقدامات بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ میں فنی و پیشہ ورانہ کورسز میں مزید اضافہ کیا جانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ضلع بھر کے طلبا و طالبات کو رسز سے مہارت حاصل کرنے کے بعد ملک وقوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ووکشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ ”ہنر روزگار میلہ“کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فنی مہارت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ملک بھر کی مختلف کمپنیوں میں ملازمت کی پیشکش پر مبارکباد دی۔ اسی موقع پر انہوں نے پی وی ٹی سی اور ووکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ اوکاڑہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ”ہنرروزگار میلہ“ میں 300طلباوطالبات کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے نوکری کی پیشکش کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین، پرنسپل لیاقت شہزاد،ریجنل منیجر پنجاب ووکیشنل ٹرنینگ لاہور سلمان بن زاہد،بریگیڈیر (ر)ڈاکٹر ناصر منصور پریذیڈنٹ بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ ڈسڑکٹ اوکاڑہ،ایگزیکٹو ممبران و ممبران بورڈآف مینجمنٹ،چیمبر آف کامرس اوکاڑہ،جنرل سیکریٹری چیمبرآف کامر س، ایمپلائرز کمپنیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی اس کے علاوہ پی وی ٹی سی کی جانب سے غلام احمد جوئیہ ایریامنیجرپنجاب ووکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ کونسل ساہیوال ڈویژن،حاجی محمد اقبال ایگزیکٹو ممبرووکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ اوکاڑہ،میجر(ر)محمد عامرجاوید ایگزیکٹو ممبرٹی ایم سی ووکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ دیپالپور، چوہدری فیاض ظفرفا¶نڈرممبراوکاڑہ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز،جنرل سیکرٹری چیمبر آف کامرس میاں ریاض، ڈائریکٹر رضا موٹر انڈسٹریز،ڈسٹرکٹ مینجرٹیوٹا اوکاڑہ بھی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاءنے ووکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ اوکاڑہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور بہتر تعلیمی معیار کو سراہا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ اور ضلع بھر کے تمام ووکیشنل ٹرنینگ انسٹیٹیوٹ میں مزید فنی و پیشہ ورانہ کورسز متعارف کروائیں جائیں تاکہ ضلع کے نوجوان پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ ہو کر کامیاب عملی زندگی گزار سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme