بورے والا‘نیو چیمہ کاٹن فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

Published on November 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

اڈہ کچی پکی لڈن روڈ پر واقع نیو چیمہ کاٹن فیکٹری میں جمعرات صبح دس بجے روئی کے ایک بڑے ڈھیر کو لگ گئی،
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں تیا ر پڑی ہوئی روئی کی150سو کے قریب گانٹھوں اور ایک ہزار گانٹھ کی روئی کی تیاری کے لیے پڑی ہوئی ہزاروں من کپاس کے بڑے ڈھیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
بورے والا( یواین پی)نیو چیمہ کاٹن فیکٹری بورے والا میں خوفناک آتشزدگی کی باعث لاکھوں روپے مالیت کی روئی کی گانٹھیں اور کپاس جل کر خاکستر ہوگئی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔واقعات کے مطابق اڈہ کچی پکی لڈن روڈ پر واقع نیو چیمہ کاٹن فیکٹری میں جمعرات صبح دس بجے روئی کے ایک بڑے ڈھیر کو لگ گئی اور جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں تیا ر پڑی ہوئی روئی کی150سو کے قریب گانٹھوں اور ایک ہزار گانٹھ کی روئی کی تیاری کے لیے پڑی ہوئی ہزاروں من کپاس کے بڑے ڈھیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں موجود مالک چوہدری حامد نواز چیمہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی بورے والا اور وہاڑی سے ایک اور ریسکیو 1122کی دو فائر ٹینڈر گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں اور تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔فیکٹری مالکان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme