وزیراعظم محمد نوازشریف (آج) پیر کو گدو پاور پلانٹ کے دو اضافی یونٹس کا افتتاح کریں گے

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

2
ہر یونٹ سے 243 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،پاور پلانٹ کا تیسرا یونٹ رواں سال مئی میں پیداوار شروع کر دے گا
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نوازشریف (آج) پیر کو گدو پاور پلانٹ کے دو اضافی یونٹس کا افتتاح کریں گے۔ہر یونٹ سے 243 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف پاورپلانٹ کے دورہ کے بعد تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کی نمایاں خصوصیات پر بریفنگ دی جائے گی۔ گدو پاور پلانٹ کا تیسرا یونٹ رواں سال مئی میں پیداوار شروع کر دے گا جس کے بعد پاور پلانٹ سے مجموعی پیداوار 747 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ تینوں یونٹس سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے بعد گدو کی مجموعی صلاحیت 1655 میگاواٹ سے بڑھ کر 2402 میگاواٹ ہو جائے گی۔ چین کی M/s Harbin Elictric Internatioinal Company کی معاونت سے تعمیر شدہ اس منصوبے پر کام چھ ماہ کے مختصر عرصہ میں مکمل ہوا ہے۔ شیڈول سے پہلے تکمیل سے ملک کو 58.6 بلین روپے کی بچت ہوگی۔ گدو پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل شروع ہونے کے بعد ملک میں بجلی کی کمی کا مسئلہ بھی بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy