انسداد سموگ موجودہ موسمی حالا ت میں اہم ترین معاملہ ہے ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز

Published on November 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ انسداد سموگ موجودہ موسمی حالا ت میں اہم ترین معاملہ ہے ہمیں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے اجتماعی اور انفرادی سطح پر اقدامات کرنے ہیں سرکاری ادارے سموگ کے خاتمہ کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملد رآمد کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد سمو گ کمیٹی کی کار کردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ر یو نیو صبا اصغر علی ،ڈ ی او انوائر منٹ محمد یونس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین سمیت تمام متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کے 225 واقعات ہوئے جس میں زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور انہیں 3 لاکھ 50 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes