اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف کی زیر صدارت محکمہ مال کے ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا

Published on December 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف کی زیر صدارت محکمہ مال کے ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ مال کے امورکاجائزہ لیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے ریونیو افسران کوہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔انہوں نے لینڈ ریونیو،واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیپٹل ویلیو ٹیکس،سٹمپ ڈیوٹی،رجسٹریشن فیس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریکوری نہ کرانے والوں کو نوٹس جاری کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لینڈریکارڈمینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو فعال رکھیں اور زمینوں کے ریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کیلئے بقیہ کام کوتیزرفتاری سے مکمل کریں اوراس ضمن میں درپیش مسائل کو مضبوط حکمت عملی سے دور کیا جائے۔انہوں نے ریونیوریکارڈکے تمام معاملات کوشفاف اوردرست رکھنے اور نچلی سطح پر ریونیوسٹاف کی کارکردگی پر گہری نظررکھنے کی تاکیدکی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes