میاں چنوں،مدرسہ حسنین بن علی کی چھت گرنے سے ایک خاتون سمیت-5افراد جاں بحق

Published on February 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 616)      No Comments

\"mian\"
میاں چنوں(رضا جعفری سے) نواحی گاؤں چک نمبر130پندرہ ایل میں موجود رحمت ٹاؤن میں مدرسہ حسنین بن علی کی چھت گرنے سے ایک خاتون سمیت-5افراد جاں بحق اور-100 زخمی -5 کی حالت تشویش ناک -2نشتر ہسپتال ملتان ریفر۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسی مدرسہ کے پیش نماز ربنواز عابد کے ایصال ثواب کیلئے مسجد میں قرآن خوانی جاری تھی ۔-200سے زائد خواتین چھت کے اوپر جبکہ -100سے مرد نیچے بیٹھے تھے ۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر130پندرہ ایل میں موجود رحمت ٹاؤن میں مدرسہ حسنین بن علی کی چھت گر نے سے ایک خاتون سمیت-5افراد جاں بحق اور100سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے58شدید زخمیوں کو تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچایا گیا ہوگئے جاں بحق ہپونے والوں میں بشیر احمد،پیر بخش،غلام محمد ،غلام نبی اور ایک شہناز نامی خانتون شامل ہے-5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے جن میں سے -2کونشتر ہسپتال ملتان ریفرکردیا گیا ہے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسی مدرسہ کے پیش نماز ربنواز عابد کے ایصال ثواب کیلئے مسجد میں قرآن خوانی جاری تھی جوکہ 3روز قبل وفات پاگئے تھے ۔-200سے زائد خواتین چھت کے اوپر جبکہ -100سے مرد نیچے بیٹھے تھے ،کمزور چھت پر زیادہ وزن آنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر امجد سرگانہ ،ڈی ایس پی اشرف ماڑھا اورریسکیو1122کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ھلاک شدگان کو ملبہ سے نکالا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes