پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے

Published on November 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 606ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید263 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار636ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 33ہزار767کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog