’ناچتے سالمات‘ سے جسمانی معذوری کے علاج میں نمایاں کامیابی

Published on November 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تھرکتے مالیکیولز والے انجیکشن سے معذور چوہوں کو صرف ایک ماہ میں چلنے کے قابل بنایا ہے جسے انسانوں پر بھی آزمایا جاسکتا ہے
الینوائے(یو این پی) سائنسدانوں نے حرام مغز(اسپائنل کارڈ)میں شدید چوٹ لگنے سے معذور ہونے والے چوہوں کو صرف ایک انجیکشن سے ہی چار ہفتے میں ٹھیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے بالکل نئی انجیکشن تھراپی میں خاص قسم کے تھرتھراتے سالمات استعمال (مالیکیول) استعمال کئے ہیں ۔ ایک ہی خوراک سے متاثرہ حرام مغز کے منفی اثرات زائل کئے گئے اور ان کی بافتوں (ٹشوز) میں بحالی بھی دیکھی گئی ہے۔نئے علاج نے کئی طرح سے متاثرہ چوہوں کی کیفیت بحال کی۔ اول، نیورون کے اگلے کنارے یا ایکسون دوبارہ بنے، زخمی ٹشو بہتر ہوگیا، خلیات کے درمیان سگنل بھیجنے والی باریک پرت مائلین بہتر ہوئیں، اورجسمانی حرکت کو یقینی بنانے والے (موٹر)نیورون بہتر ہوئے۔ اس طرح یہ نئی تھراپی بہت ہی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
ناچتے سالمات
اس تھراپی میں استعمال ہونے والے مالیکیول کی حرکت کو خاص انداز سے بدلا گیا ہے تاکہ وہ مستقل تھرتھراتے ہوئے خلوی ریسپٹر سے اچھی طرح جڑسکیں۔ سالمات کو مائع کی حالت میں بدن میں داخل کیا جاتا ہے جہاں وہ ایک جل کی شکل اختیار کرلیتی ہے اور اعصابی خلیات (نیورونز) سے رابطہ کرلیتی ہے۔سالمات کی تھرتھراہٹ سے ان کی افادیت بڑھ گئی اور اپنا کام کرنے کے 12 ہفتوں بعد وہ ازخود ختم ہوجاتے ہیں جس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ واضح رہے کہ چوہوں پر تحقیق سے انسانی علاج کا راستہ کھل سکتا ہے کیونکہ ان پر استعمال شدہ ادویہ بعد میں انسانوں پر استعمال ہوتی رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog