چین کے بڑھتے ہوئے دبائونے بھارتی فوج کے سربراہ کو اسرائیل پہنچادیا

Published on November 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

اسرائیل گزشتہ چند سالوں سے بھارت کو مختلف ہتھیاروں کے نظام، میزائل اور بغیر پائلٹ کے جہاز فراہم کر رہا ہے
نئی دہلی(یواین پی) لداخ اور ہماچل پردیش میں چینی فوج کے بڑھتے ہوئے دبائوے پیش نظر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے صیہونی ریاست سے مدد اور مشورہ لینے کے لیے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل روانہ ہو گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آرمی چیف کا یہ دورہ اسرائیل کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سیکرٹری دفاع اجے کمار کے دوروں کے چند ہفتوں بعد ہورہا ہے۔سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ جنرل نروانے دونوں ممالک کے درمیان مجموعی فوجی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں اسرائیل کے اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔بھارت اور اسرائیل نے منگل کو ڈرون، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات مشترکہ طور پر تیار کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔بھارت اسرائیل کے ملٹری ہارڈ ویئر کا بڑا خریدار رہا ہے۔ اسرائیل گزشتہ چند سالوں سے بھارت کو مختلف ہتھیاروں کے نظام، میزائل اور بغیر پائلٹ کے جہاز فراہم کر رہا ہے لیکن یہ لین دین زیادہ تر پردے کے پیچھے ہی رہ جاتاہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy