بچوں کی غیر قانونی تحویل پر والد کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

Published on November 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments


عدالت نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کی ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد(یو این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماں سے بچے چھین کر بیرون ملک فرار ہونے والے والد پر بچوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شہری سیدہ عامرہ شہریار کی اپنے دو بچوں 16 سالہ بیٹی روح علی خان اور 12 سالہ بیٹے محمد جبرائیل علی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں بچوں کو غیر قانونی تحویل میں لے کر بیرون ملک فرار ہونے والے والد محمد شہریار خان کا نادرا کو شناختی کارڈ بلاک کرنے کو حکم دیا ہے جب کہ بچوں کی پٹیشنر ماں کو دھمکیاں دینے والے کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سمیت ملزم کے اندرون و بیرون ملک بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔عدالت نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو ملزم کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم بھی سنایا۔ عدالت نے چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور ڈی جی ایف آئی اے سے 29 نومبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ پولیس کو ایس ایس پی کی نگرانی میں انوسٹی گیشن کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدائت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes