اسپتال کے گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

Published on November 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

بچہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا اور کھیلنے کے دوران گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
کوئٹہ(یو این پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بی ایم سی اسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ گزشتہ روز 6 سالہ بچہ بی ایم سی اسپتال کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا، وہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا اور کھیلنے کے دوران گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے بی ایم سی اسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انکوائری رپورٹ 12گھنٹے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب ایم ایس نے تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی اور 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题