رواں سیزن کے دوران سعودی عرب کو آم کی برآمدات میں100 فیصد اضافہ

Published on September 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) حالیہ برآمدی سیزن کے دوران سعودی عرب کو آم کی برآمدات میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سیزن کے دوران 7 ہزار ٹن آم برآمد کئے گئے ہیں۔جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود آم کے رواں برآمدی سیزن میں سعودی عرب کو 7 ہزار ٹن آم برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال 3700 ٹن آم برآمد کئے گئے تھے۔اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں سعودی عرب کو آم کی برآمدات میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو آم برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں آم کی پیداوار 1.75 ملین ٹن سالانہ ہے اور پاکستان دنیا بھر میں آم پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں پاکستانی آم کو اس کے ذائقہ اور معیار کی وجہ سے انتہائی پسند کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آم کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog