ٹھٹھہ،عارضی بنیادوں پر ویکسی نیٹرز کی بھرتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویو

Published on November 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی سربراہی میں دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد حنیف میمن اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے عارضی بنیادوں پر ویکسی نیٹرز کی بھرتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویو کے دوران ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ او و ديگر محمکہ صحت کے افسران کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو صاف اور شفاف طریقے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بطور ویکسین بھرتی کیا جائے گا تاکہ اہل افراد آگے آکر اپنے ضلع کے عوام کی خدمت کو یقینی بنا سکیں۔ . انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحت مند معاشرے کے قیام میں مدد کے لیے عارضی بنیادوں پر ویکسی نیٹرز بھرتی کر رہی ہے تاکہ ضلع میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی مہم کے دوران بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog