پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے روڈ سیفٹی شو کا اہتمام

Published on November 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

رات کے وقت حادثات سے بچا¶ کے لئے سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگائے
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد:تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے ٹول پلازہ گٹ والا پر روڈ شو کا اہتمام کیا اس دوران شہریوں کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز اور سموگ سے بچا¶ بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ اس دوران انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے روڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ی مت کریں،ہمیشہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کریں، گاڑیوں کو دائیں جانب سے اوورٹیک کریں، گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ رکھیں، ہائی ویز پر لگے ہوئے ٹریفک سائنز سے راہنمائی حاصل کریں، لین اور لائن ڈسپلن کا خیال رکھیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124پر کال کریں۔ سموگ سے بچا¶ کے لئے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ماسک کا استعمال کریں،آنکھوں پر عینک لگائیں،ہاتھ لازمی دھوئیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں،غیر ضرری سفر سے پرہیز کریں، گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں، کچر ے اور فصلوں کی باقیات کو آگ مت لگائیں۔پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے رات کے اوقات میں حادثات سے بچا¶ کے لئے سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے اور سست رفتار گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں پر بیک لائٹس اور چمکدار پٹیاں لگائیں تاکہ دھند اور رات کے وقت حادثات سے بچا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme