پاکستان کا فیوچر ٹور پروگرام کو شرف قبولیت بخشنے سے انکار

Published on December 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

لاہور(یو این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئی سی سی پر واضح کر دیا اگربھارت کے خلاف کیس پاکستان جیتا تو فیوچر ٹور پروگرام بدلنا پڑے گا۔ تب تک یہ ایف ٹی پی تسلیم نہیں کریں گے جب تک بھارت کیخلاف کیس نہ جیت جائیں ۔ نجم سیٹھی نے کہا لاہور میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت اور بنگلہ دیش کے نمائندگان نہیں آئے تھے اس لئے وہ کیسے گلہ کرسکتے ہیں کہ ہمارے مشورے کے بغیر ایمرجنگ کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی ۔نجم سیٹھی نے بھارتی بورڈ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر بات میں مودی سرکار کی اجازت کا رونا روتے ہیں اور اگر اب ہمیں ایشیا کپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت نہیں ملتی تو کیا ہمارے بغیر ایشیا کپ کھیلا جائے گا ؟،ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا ایشین کرکٹ کونسل کے دبئی میں ہونیوالے حالیہ اجلاس میں تمام شرکا اس بات پر زور دے رہے تھے کہ معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں لیکن پھر بھی بھارت ہر بات میں مودی سرکار کو لا رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme