مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ

Published on November 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اسٹیٹ بینک نے سود کی شرح 8.75 فیصد کردی
کراچی(یو این پی)اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس میں سود کی شرح میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سود کی شرح میں 1.50 فیصد اضافہ کردیا گیا جس کے بعد سود کی شرح 8.75 فیصد ہوگئی، شرح سود کا تعین 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے ۔ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ معاشی نمو کو مستحکم کرنے میں معاون ہوگا، معاشی نمو کو مستحکم کرنے کے لیے افراط زر پر قابو پانا ناگزیر ہے، خطرات کا توازن توقع سے زیادہ تیزی سے نمو سے مہنگائی اور جاری کھاتے کی طرف منتقل ہوگیا۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ مہنگائی اور توازن ادائیگی کے خطرات عالمی اور ملکی دونوں قسم کے عوامل کی بنا پر ہیں، شرح سود میں اضافہ خراب توازن ادائیگی اور افراط زر کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog