سنیئر صحافی پرویز جٹ پر دائر جھوٹی مقدمے کی مذمت کرتے ہیں لطاف حسین

Published on November 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی) سینئر صحافی لطاف حسین نے پی جے ای سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئی کہا ہے کہ ہم آزاد صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں پی جے ای سندھ کے صدر سنیئر صحافی پرویز جٹ پر بن قاسم تھانے میں دائر جھوٹے مقدمے کی چیئرمین پی جے ای میاں اشتعاق علی اور دیگر صحافیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے بہت جلد ایک وفد آئی جی سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے اعلی عملداروں سے ملاقات کر کہ تمام حقائق سے آگاہ کرے گا سندھ میں پولیس گردی جاری ہے سچ بولنے اور لکھنے والوں پر جھوٹی مقدمے درج کر کہ پولیس نے جرنلسٹ پروٹکشن بل کی دھجیاں اڑادی ہیں جو بھی سچ لکھتا ہے اس کو قید کیا جاتا ہے جس کی مثال پرویز جٹ ہے جس نے مافیا اور بن قاسم تھانے کہ ایس ایچ او آفریدی کے خلاف لکھاا تو اس کو ایک جھوٹے مقدمے میں زنداں میں ڈالا گیا وزیر اعلی سندھ آئی جی سندھ پولیس اے آئی جی کراچی ڈی آئی جی ایسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پی جے اے صدر سندھ اور سنیئرصحافی پرویز جٹ کے خلاف خاتون کی جانب سے دائر کردہ جھوٹی آیف آئی آر کی شفاف انکوئری کرائی جائے اور لینڈگریپرز سمیت ایس ایچ او عمران آفریدی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر پرویز جٹ کو رہا کیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题