چیئرمین سی ڈی اے کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

Published on August 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

1
اسلام آباد(یواین پی)چیئرمین سی ڈی اے کووزیرمملکت کیڈ کے ساتھ اختلافات مہنگے پڑگئے وزیراعظم نوازشریف نے معروف افضل کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ سیکرٹری کیڈ حسن اقبال کو وفاقی ترقیاتی ادارے کاعارضی سربراہ مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سے ان بن چل رہی  تھی کہ معاملہ وزیراعظم نوازشریف تک بھی پہنچ  گیا ۔ جس پر وزیراعظم نے دونوں پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ اب خبر یہ ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر چیئرمین سی ڈی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سیکرٹری کیڈ حسن اقبال کو اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف وزیرمملکت کیڈ ہی نہیں چیئرمین سی ڈی اے کے میئر انصر عزیز کے ساتھ بھی اختلافات چل رہے تھے ۔ میئر نے بھی وزیراعظم کو شکایت کی تھی وزیرمملکت کیڈ سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کےخلاف تھےجبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سی ڈی اے میں اختیارات کی جنگ بھی معروف افضل کی چھٹی کا باعث بنی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes