ڈسکہ ،ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کیلئے آگاہی مہم کا آغاز

Published on April 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

Das News
ڈسکہ(یواین پی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے حکومتی ہدایات پر صوبہ بھر میں ڈینگی ،ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے صوبہ بھر کی تمام چیک پوسٹوں کے شاہراروں پر کیمپ لگا کر پمفلٹ تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق موڑ گلوٹیاں چیک پوسٹ کے پاس کیمپ میں تقریب کوڈی ایس پی سید شفیق حسین شاہ اور نچارج موڑ گلوٹیاں چیک پوسٹ انسپکٹر میاں ساجد علی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پی ایچ پی سٹرکوں کے ساتھ ساتھ صحت ،قوانین اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کیلئے میدان میں موجود ہے اور پی ایچ پی واحد فورس ہے جس کو اخلاق ،نرم رویہ اور شائستہ گفتگو کرنے پر زور دیا جاتا ہے اور اس کے نتائج اور احترام عوام میں موجود ہے پی ایچ پی کا کردار قابل تقلید ہے مہم میں ڈرائیوروں ،مسافروں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے اس موقع پر مسافروں نے صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس یہ اقدام بہت ہی اچھا ہے اس سے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ اور ٹریفک کے قوانین سے بہت زیادہ مد د ملے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog