پاکستان کا بھارت کی جانب سے پاکستانی زائرین کو ویزا نہ دینے پر احتجاج

Published on May 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

1
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی زائرین کو ویزا نہ دینے پر احتجاج کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کو جمعہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کیلئے پانچ سو پاکستانی زائرین کو ویزا نہ دینے پر احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں مذہبی مقامات کی زیارت کی اجازت 1974ء کے دوطرفہ پروٹوکول کے تحت دی جا رہی ہے۔ دفتر خارجہ نے زائرین کو ویزا نہ دینے پر شدید مایوسی اور تشویش سے بھارتی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ پچھلے ایک سال میں یہ چوتھا موقع ہے جب پاکستانی زائرین کو بھارت نے ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ نہ صرف باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے اور لوگوں کے درمیان رابطے کو بڑھانے کے جذبے کے منافی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes