جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز

Published on July 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کو انتہائی عقید ت سے منانے کے ساتھ ساتھ اداروں کو اپنی ذمہ داریاںبھی منظم انداز میں ادا کرنا ہیں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام سرکاری محکموں کو باہمی ربط و رابطہ سے مربوط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے فول پروف انتظامات کرنے ہیں اور ان میں سے سب سے اہم معاملہ جلوسوں اور مجالس کی سکیو رٹی کا ہے جس کے لئے پولیس سمیت تمام متعلقہ محکمے تمام وسائل برائے کار لائیں جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محر م الحرام کے دوران سرکاری اداروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر علی ،اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت تمام صوبائی اور وفاقی محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں عشرہ محرم الحرام کے دوران 176 جلوس اور 639 مجالس ہونگی 27 جلوس اے کیٹگری 76 جلو س بی کیٹگری جبکہ 82 جلوس سی کیٹگری کے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلوسوں کے روٹوں کی صفائی ستھرائی ،سٹرکوں کی مرمت ،تجاوزات کے خاتمہ اور جلوسوں کے روٹوں کے ساتھ پڑے ہوئے تعمیراتی میٹریل کو ہٹانے کے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ محکمہ سوئی گیس اور واپڈا کے حکام جلوسوں کے روٹس کے ساتھ ساتھ اپنی تنصیبات کی مرمت اور ان کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کریں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام سے متعلق ایکشن پلان ڈی سی آفس میں جمع کرائیں انہوں نے ڈسٹر کٹ آفیسر ایمر جنسی ظفر اقبال اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید کو مجالس کی ہیلتھ کوریج کے بھی احکامات جا ری کئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy