ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 ریکارڈ

Published on November 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 7 اموات رپورٹ ہوئیں، این سی او سی
اسلام آباد(یواین پی) ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 ریکارڈ کی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 176 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 252 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 7 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 697 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے 958 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog