کراچی کے ساحل پر تفریح‌ کیلئے جانے والے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق

Published on June 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی کے ساحل پر انتہائی افسوسناک واقعہ، ساحل پر تفریح‌ کیلئے جانے والے چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اتوار کے روز تفریح کی غرض سے ساحل پر جانے والے چار نوجوان ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حب ڈیم، ہاکس بے اور گڈانی میں پکنک کے لیے جانے والے چار نوجوان پانی میں ڈوب گئے۔پہلا افسوسناک واقعہ حب ڈیم میں پیش آیا، جہاں دوستوں کے ساتھ پکنک پر آنے والا حمزہ نامی نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاکس بے کے ساحل پر دو جبکہ گڈانی میں ایک نوجوان ڈوب پر جاں بحق ہوا۔ مرنے والے تمام نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ تفریح کے لیے ساحل پر گئے تھے۔آخری اطلاعات آنے تک 3 متوفین کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری تھا جبکہ ایک کی لاش کو ریسکیو کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ چاروں نوجوان تیرکی میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے خود کو بچا نہ سکے،اگر انہیں تیراکی آتی تو ممکن تھا کہ یہ اپنے آپ کو کسی طرح ساحل پر لے آتے، لیکن سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آ کر یہ گہرے پانی میںچلے گئے اور ڈوب گئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کے بعد شہری منگھوپیر کے قریب واقع حب ڈیم نہانے کے لیے پہنچتے ہیں۔گزشتہ برس بھی وہاں تین افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔ان ہلاکتوں کے باوجود سینکڑوں لوگ ساحل پر پہنچے جہاںسمندر میں تیرنے کی اجازت نہ ملنے پر متعدد افراد پولیس سے لڑ پڑے۔ ایک پولیس اہلکار فہد علی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ ہم لاشیں نکال رہے ہیں اور پھر بھی یہ ہم سے لڑ رہے ہیں کہ وہ سمندر میں جا کر تیرنا چاہتے ہیں۔ یہ بےوقوفی کی انتہا ہے۔‘

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes