پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی

Published on November 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

آٹھ دسمبر کو ہونے والی ڈرافٹنگ کی نئی تاریخ اب 15 دسمبر تجویز کی گئی ہے
لاہور(یواین پی) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ڈرافٹ ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیون کی ڈرافٹنگ تاخیری کا شکار ہے اور 8 دسمبر کو ہونے والی ڈرافٹنگ کی نئی تاریخ اب 15 دسمبر تجویز کی گئی ہے۔ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے جبکہ کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2022 کی ڈرافٹنگ کے لیے 8 دسمبر کی تاریخ کو فائنل کیا گیا تھا۔تاہم اب پی سی بی ذرائع کے مطابق ڈرافٹنگ 14 دسمبر کو ممکن ہو سکتی ہے جبکہ پی ایس ایل کے آغاز کے لیے 26 جنوری کی تاریخ تجویز کی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتھویں ایڈیشن کے میچز کراچی اور لاہور میں کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل 7 سے قبل ہی پشاور زلمی نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے تین روزہ ٹرائلز شروع کردیے ہیں جبکہ پشاور زلمی نئے ٹیلنٹ کی تلاش کرے گا۔پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور کوچ محمد اکرم ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy