نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے آئی ایل ایم کالج رینالہ خورد میں روڈ سیفٹی سیمینار منعقد

Published on March 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

حبیب آباد (یواین پی) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے آئی ایل ایم کالج رینالہ خورد میں روڈ سیفٹی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں ڈی ایس پی موٹر وے سہیل افضل نے کالج کی طالبات کو روڑ سیفٹی کے متعلق بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی موٹر وے سہیل افضل نے نیشنل ہائی وے بیٹ نمبر 14پر آئی ایل ایم کالج کی طالبات کو روڈ سیفٹی اور حادثات کی روک تھام کے متعلق بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ تمام قوانین انسان کی فلاح کے لئے بنائے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت ہو سکے۔پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ روڈ حادثات میں جان گنوا دیتے ہیں۔ جدید دور میں روزانہ سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اس لئے شاہراؤں پر”ٹریفک نظم وضبط“کے بغیر ڈرائیونگ کرنا نہ صرف ٹریفک رش کا سبب بنتا ہے بلکہ روڈ حادثات کا باعث بھی ہے اس لئے ہر فرد کے لئے ٹریفک ایجوکیشن بہت ضروری ہو گئی ہے تاکہ کوئی بھی شخص جب گھر سے نکلے تو اسے شاہراؤں کے ضابطے کے بارے میں مکمل علم ہو سیمینار میں طالبات کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کے فوائد، ون وے ڈرائیونگ، اوورسپیڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes