پاکستان کا سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن سینٹر بند، شہری پریشان

Published on November 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments


حکومت کی ہدایت پر ویکسی نیشن سینٹر ختم کیا گیا ہے، ترجمان وزارت صحت
لاہور(یواین پی) پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر لاہور میں واقع کورونا ویکسی نیشن سینٹر کو بند کردیا گیا جس سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ویکسی نیشن کرانے والے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے۔ایکسپو سینٹر لاہور میں اب عوام کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی، ویکسی نیشن سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو ویکسین لگائی جارہی تھی اور ایکسپو سینٹر میں پنجاب بھر سے بیرون ممالک جانے والے افراد بھی مستفید ہورہےتھے، وہ اب مایوس ہیں۔دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ویکسی نیشن سینٹرختم کیا گیا، اس کی بنیادی وجہ ویکسی نیشن پراسس میں اطمینان بخش اعداد و شمار ہیں۔ایکسپو سنٹر میں ویکسی نیشن سنٹر بند ہونے سےعوام پریشان ہیں جب کہ قریبی اسپتالوں نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes