چائے پینا انسانی صحت کیلئے مفید ہے ۔ماہرین طب

Published on February 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

\"2\"
لندن ۔۔۔ماہرین طب نے کہا ہے چائے پینا انسانی صحت کیلئے بے حد مفید ہے اور یہ بہت سی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ چائے پینے سے صحت پر برے اثرات پڑتے ہیں مگر ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چائے پینے سے انسان بہت سے موذی امراض سے بچ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چائے پینے سے دل کے امراض ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ چائے میں موجود کیفین زیابیطس کے امکانات کافی حد تک کم کر دیتی ہے۔ یہی نہیں اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں یا آپ کو تھکاوٹ یا چڑچڑے پن کا احساس ہو رہا ہے تو چائے آپ کے دماغ کو سکون اور راحت کا احساس دلاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes