پنجاب آرٹس کونسل اور مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے اشتراک سے محفل سماع

Published on November 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

 

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب آرٹس کونسل اور مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے اشتراک سے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں انٹرنیشنل پیغام صوفیاءکانفرنس اور محفل سماع کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے علماءاکرام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر کلچر وکالونیز میاں خیال احمد کاسترو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ پیر کوٹ مٹھن شریف،پیر سید سہیل حسین،سید علی بلال،حسین چشتی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرڈائریکٹر آرٹس کونسل زاہد اقبال اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد بھی موجود تھے۔کانفرنس سے علماءومشائخ عظام نے اظہارخیال بھی کیا۔صوبائی وزیر ثقافت نے پیغام صوفیا کانفرنس کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کانفرنس میں علماءکرام کی شرکت کو خوش آئند قراردیا اور کہاکہ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ایسی کانفرنسز مستقل بنیادوں پر منعقد کرائی جائیں گی۔ڈائریکٹر نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme