کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنے ملک کا نام روشن کریں محمد علی اعجاز

Published on December 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے
اوکاڑہ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو صحت مند انہ سر گرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لا رہی ہے نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان کی نشوونما اور انہیں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنے ملک ،اپنے خاندان اور ضلع کا نام روشن کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور محکمہ ایجوکیشن کے اشتراک سے ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے شر کاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اندریاس بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں 11ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔افتتاحی میچ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اوکاڑہ سٹی اور ایجوکیٹرز سکول سسٹم کی ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا ۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes