گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مانگامیں دو روزہ سپورٹس میلے کا انعقاد

Published on December 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہیںحافظ محمد اعظم
مانگا منڈی(یو این پی)مانگا منڈی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں دو روزہ سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا دو روزہ میلے میں سکول کے بچوں نے پہلے دن دوڑ،رسہ کشی،کرکٹ، ہاکی،تھری لیگ ریس،سائکل ریس۔سمیت دیگر کھیلوں میں بھر چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا آپ منوانے کے لئے بچوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میڈلز اور کپ دئیے گئے اور نقد انعامات دیے گے،دو روزہ میلے میں پہلے روزسیاسی اور سماجی شخصیات میں رانا جاوید عمر،رانا حافظ محمد خالد،ڈی ایس پی رانا قدیر بشیر خان،سابقہ پرنسپل طارق غفور صاحب،ملک حاجی محمد صادق، شیخ رؤف،رانا ساجد ،رانا احمد ضیائ،مرزا ظہیر ایڈووکیٹ،رانا شعیب علی خضرسمیت صحافیوں میں اسد رانا اور ذیشان بھٹی نے شرکت کی،تقریب کے دوسرے روز ،مسلم لیگی رہنما سردار عاقل عمر، رانا احمدسعید،چوہدری طاہر گجر،ملک ریاض احمد ،عرفان ،میاں محمد الیاس صدر مرکزی پریس کلب ، چوہدر ی شریف گجر،بابر راجہ ،احمد امین سمیت علاقہ بھر کی سیاسی سماجی تاجر برادری سمیت دیگر اہل علاقہ نے شرکت کی سکول انتظامیہ میں پرنسپل حافظ محمد اعظم سینئر استاد مشتاق احمد سمیت دیگر سینئر اساتذہ نے بہترین انتظامات کئے اس موقع پر سکول پرنسپل حافظ محمد اعظم کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔جہاں گراؤنڈآباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں رانا احمد سعید نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ذہنی نشونما کو تازہ رکھتی ہیں ۔ہمیں کھیلوں کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہے ،طارق بٹ نے کہا کہ حکومت کو چاہے کہ سپورٹس پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہمارے نوجوان ملک کا نام روشن کریں ،جبکہ مسلم لیگی راہنما سردار عاقل عمر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے ملک کے ہسپتال ویران ہونگے موجود حکومت کو چاہے سپورٹس کے حوالے سے خصوصی اقدامات کریں تاکہ آنے والی نسل منشیات جیسی لعنت پر بچ سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy