دیوالی کے موقع پر’’موم بتی‘‘ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور بھارتی سوشل ورکر کیلاش ستھیارتی کو ڈیڈیکیٹ

Published on October 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 691)      No Comments

A111_C005_11097F.0000372_S000F
کراچی( یو این پی) بھارت میں ہونے والی دیوالی کے تہوار کے موقع پر بھارت کی عوام سے محبت کی بنیاد پر پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کے گانے’’موم بتی ‘‘ کو پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور بھارت کے مشہور سوشل ایکٹیوسٹ ’’بچپن بچاؤ اندولن‘‘ کے بانی بھارتی شہری کیلاش ستھیارتی کو ڈیڈیکیٹ کر رہے ہیں ، یہ بات ہوٹل فلم کے ڈائریکٹر خالد حسن خان نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے پریس کانفرنسکے دوران کہی، انہوں نے کہا یہ گانا ان نوبل انعام یافتہ شخصیات کو موسوم کیا جا رہا ہے کہ جس سے دونوں ممالک کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا اور دونوں ممالک کی سرحدوں میں جو بے چینی کی فضا ہے، امید ہے کہ ہمارے اس مثبتانہ قدم سے اس کی شدت میں کمی لائی جا سکے،ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ ثقافت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، انہوں نے اس پریس کانفرنس کے حوالے سے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کی آمد پر دلی طور سے شکریہ ادا کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت، فنکار احمد علی، ہمایوں گیلانی،عبید اللہ زبیر اور اکبر خان کے ساتھ بابر اسلم، سمیت دیگرکریو موجود تھے،دوران پریس کانفرنس جیسمین سنڈلاس کا پیغام دکھایا اور ان کے گانے کی آڈیو سنائی گئی، یاد رہے ’’ہوٹل‘‘ فلم گزشتہ برس سے ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے اور اورفلمی شائقین فلم کے آنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme