این اے 133کے ضمنی انتخاب کا میدان”سج“گیا،پولنگ جاری

Published on December 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

لاہور(یواین پی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کا میدان آج (اتوار) 5دسمبرکو لگے گا،پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت تحریک انصاف اپنے نامزد امیدوارجمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پہلے ہی مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے جس کے بعد اب مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست این ای133پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج(اتوار)5دسمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ میں مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جس میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔تحریک انصاف نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور کورننگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہے اوراصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلزپارٹی کے درمیان ہوگا۔مرحوم رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ(ن) جبکہ اسلم گل پیپلز پارٹی کی طرف سے بطور امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 85 ہے،ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہے،حلقہ میں مجموعی طور پر 254 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 21 انتہائی حساس اور 199 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔100پولنگ اسٹیشنز مردوں اور 100خواتین کے ہیں جبکہ 54 پولنگ اسٹیشن خواتین اور مردوں کے مشترکہ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes