ہمیں ہر صورت میں اپنی عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ

Published on December 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

کووڈ ویکسینیشن کے عمل میں اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ غضنفر علی قادری
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ/یواین پی) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری کووڈ ویکسینیشن کے عمل کی پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران کا اجلاس دربار ہال مکلی میں منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کووڈ ویکسینشن کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام تحصیلوں میں کووڈ ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرکے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نہایت تیزی سے پھیلتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ضلع کی صورتحال بہتر ہے لہذا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں جلد از جلد اپنی سو فیصد آبادی کو ویکسینٹڈ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع نے ماضی میں کورونا کی انتہائی صورتحال میں بھی بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن کیا وجہ ہے کہ کووڈ ویکسینیشن کا عمل اس وقت سست روی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر صورت میں اپنی عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے اس لیے ضروری ہے کہ جلد از جلد پوری آبادی کو ویکسینٹڈ کردیا جائے، انہوں نے اسکولز، کالجز اور پرائیویٹ اسکولز کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد کووڈ ویکسینیشن کے اہداف حاصل کریں- اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تعلیمی اداروں کے افسران کی جانب سے کووڈ ویکسینیشن کے اعداد و شمار اور درپیش مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف میمن کے علاوہ ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، تعلیم، مختلف این جی اوز کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy