واہگہ باڈر کے قریب خود کش حملے میں رینجرز کے تین اہلکار شہید اور 5ذخمی ہوئے،ڈی جی رینجرز پنجاب

Published on November 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 790)      No Comments

222
لاہور۔۔۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں اتوار کی شام واہگہ باڈر کے قریب خود کش دھماکہ میں رینجرز کے تین اہلکار شہید اور 5زخمی ہوئے ۔ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل خان طاہر جاوید خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خود کش دھماکہ تمام سکیورٹی حصار کے باہر 600گز دورہوا ۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور نے پریڈ ختم ہونے کا انتظار کیا ،تقریب میں 7سے 8ہزار افراد شرکت کرتے ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پریڈ دیکھنے والوں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے اور چیکنگ کی وجہ سے حملہ آور پریڈ والی جگہ نہ پہنچ سکا اور اس نے سیکورٹی حصار کے باہر ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کے قریب این ایل سی کا یارڈ واقع ہے جہاں بیک وقت 100سے 150گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور یہ دھماکہ ان تجارتی سامان کے ٹرکوں کے قریب ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ خودکش دھماکہ میں رینجرز کے جو تین اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں وہ سکیورٹی پر مامور تھے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے کچھ اعضاء ملے ہیں جن میں حملہ آور کی ٹانگیں اور بازو شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme