سنیئرصحافی اور اینکر حامد میر پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے

Published on April 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

ha
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) سنیئرصحافی اور اینکر حامد میر پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا اور درپردہ خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے ان خیالات کا اظہار سنیئر صحافی سابق ضلعی صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور شریف سوہڈل نے مصطفی آباد میں محمد عمران سلفی کی رہائش گاہ پر ڈی یو جے عہدیداران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حامد میر نے ہمیشہ جرات مند غیر جانبدارارنہ صحافت کو فروغ دیا ان پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک اور بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی صحافی برادری حملہ آوروں کی گرفتاری اور ان کے پیچھے خفیہ ہاتوں کو بے نقاب کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کی اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے صحافیوں کی زبان کو تالے اور ان کی قلموں سے سچ کی آواز دب جائے گی وہ احمکوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حامد میر کی جانب سے قبل از وقت الزام کو کُھلی آنکھوں سے دیکھنا ہوگا اجلاس میں سنیئر صحافی محمد عمران سلفی،محمد شاہد عمر,،چوہدری اصغر علی، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی، زبیر احمدبھٹی، حافظ طاہر اقبال، خالد نواز خاں، عارف ملک ،عمیر انصاری،عمران شہزاد انصاری و دیگر نے شرکت کی حامد میر کی صحت یابی کے لئے دعا وملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ اور متفقہ طور پرایک مذمتی قرار داد منظور کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy