سپورٹس کسی بھی معاشرے ، قوم اور ملک کےلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں، بشیراحمد

Published on December 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سپورٹس کسی بھی معاشرے ، قوم اور ملک کےلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں ۔اگر کسی ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہوتے ہیںیہ باتیں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے فیسکوسپر لیگ 2021 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو کے مختلف یونٹس کے درمیان کھیلوں کے فروغ سے ملازمین میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے جو ناصرف فیسکو بلکہ صحت مند معاشرے کی تعمیر کےلئے اشد ضروری ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ فیسکو میں سپورٹس کے فروغ کےلئے تمام ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے تاکہ کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں اور فیسکو کا نام ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روشن کر سکیں۔انھوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں آرگنائزنک کمیٹی جنرل سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن اطہر ایوب چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری فیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن عابد رشید، ایکسئین چک جھمرہ ڈویژن فیصل شفیع رانا، سنئیر ممبرز عاطف مان ، وسیم بخاری ، منیر صمیم ، محمد حارث اور فوٹوگرافر محمد وسیم کی کاوشوں کوبھی سراہا ۔فیسکو سپر لیگ میں کل 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈویژن ،جی ایم آباد ڈویژن، پیپلز کالونی ڈویژن، ناظم آباد ڈویژن، جھمرہ ڈویژن، گوجرہ ڈویژن، عبداللہ پور ڈویژن، کمالیہ ڈویژن، تاندلیانوالہ ڈویژن، ٹرانسپورٹ سیکشن، جی ایم آپریشن، پی ڈی کنسٹرکشن، ایس ای جھنگ سرکل، ایچ آر سیکشن، ریجنل سٹور فیصل آباد، سی ایم ہیڈکوارٹرز، ایس ای سرگودھا سرکل، ایس ای جی ایس او سرکل، سول لائنز ڈویژن، واپڈا ہسپتال اور ٹی آر ڈبلیو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 24پول میچز کے علاوہ کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنل میچ سمیت 31میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ ایچ آر الیون اور پیپلز کالونی ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا جس میں پیپلز کالونی ڈویژن نے کامیابی حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes