محمد عامر نے روایتی حریف ویرات کوہلی سمیت سب کے دل جیت لیے

Published on February 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

555
لاہور(یو این پی)ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ ہار گیا۔ کم ٹوٹل کے باوجود محمد عامر نے جو بولنگ کر دی روایتی حریف کوہلی سمیت سب کے دل جیت لیے۔ محمد عامر روایتی حریف بھارت کے خلاف کم ترین ٹوٹل کے باجود ہمت نہ ہاری۔ اپنے پہلے اوور میں روہت شرما اور آنجکیا ریحانے کو آؤٹ کر کے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی پھر اپنے دوسرے اوور میں ایک رن پر کھیلتے سُریش رائنا کو آؤٹ کر صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ بھارت پانچ وکٹ سے میچ جیت گیا لیکن محمد عامر نے جو کر دکھایا اس پر سب کے دل ضرور جیت لیے اور میچ کے بہترین بولر قرار پائے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی بڑا انعام محمد عامر کے نام اس وقت ہوا جب محمد سمیع کا شکار بننے والے ویرات کوہلی نے لیفٹ آرم بولر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ کارکردگی ہونی بھی ایسی ہی چاہیے کہ اپنوں ہی نہیں بیگانوں کو بھی اپنا بنا لے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog