اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے باہرسے مسلح شخص گرفتار

Published on December 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

مشکوک مسلح شخص سے تفتیش کی جارہی ہے،پولیس حکام
نیویارک(یو این پی) اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے باہرسے مسلح شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے سامنے سے مسلح شخص کوگرفتارکرکے شاٹ گن برآمد کرلی گئی۔ مسلح شخص کے پاس ایک بیگ اوردستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے بیان میں کہا کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پرپولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔ مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔ مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کرگن اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مسلح شخص نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ وہ کچھ دستاویزات اقوام متحدہ کے دفترمیں دینا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرزاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题