لاثانی فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکل ہوگا

Published on May 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 677)      No Comments

103Medicine
فیصل آباد( یواین پی) لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل فرمان خداوندی کیمطابق نیکی اورپرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مددکرنے کی عملی تصویر بن کرانسانیت کے دکھوں کاخاتمہ کرنے میں اپنا بھرپورکرداراداکررہی ہے۔میڈیا ترجمان کے مطابق 29مئی بروز اتواربوقت صبح 9بجے تادوپہر 1بجے تک لاثانی فری ڈسپنسری برکت چوک نورپور فیصل آباد میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی زیر نگرانی عظیم الشان ’’لاثانی فری میڈیکل کیمپ ‘‘کاانعقاد کیاجارہاہے ۔اس کیمپ میں میڈیکل کے اسپشلسٹس ڈاکٹر ز جن میں ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی (ایم بی بی ایس،میڈیکل آفیسر)،ڈاکٹر اشفاق سرور (ایم بی بی ایس ،الٹراساؤنڈ سپشلسٹ)،ڈاکٹر زاہد سرورولی (ایم بی بی ایس ،شوگر،ہیپاٹائٹس ،دل وجگروچائلڈ اسپیشلسٹ)اورپروفیسر ڈاکٹر محمد جہاں زیب (گرایجوایشن ان تھیزیا،ماسٹر ان سرجری)اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔ان ڈاکٹر ز کی معاونت کیلئے ڈاکٹر محمد وسیم قادر،ڈاکٹر محمد ثاقب،ڈاکٹر محمد نبیل،ڈاکٹر محمد مجاہد ،ڈاکٹر محمد فراز ،ڈاکٹر غلام فرید(ڈسپنسرفیصل ہسپتال )اورڈاکٹر محمد راشد اقبال اورسماجی شخصیت فرخ اشفاق چیمہ کیمپ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد عاصم مختار نقشبندی (گریجوایٹ ،مارکیٹنگ آفیسر)،عبدالحفیظ نقشبندی (امیر حلقہ )سمیت عہدیداران وممبران حلقہ نورپور انتظامی خدمات فراہم کریں گے ۔تمام مریضوں کیلئے ادویات بالکل فری ہونگی ۔صرف 100روپے میں الٹراساؤنڈ اور20روپے میں شوگر ٹیسٹ کی مکمل سہولت فراہم کی جائیگی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy