ووٹ کے حق، اہمیت اور اندراج کے متعلق عوام میں آگہی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا عبدالرحمان آرائیں

Published on December 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی /حمید چنڈ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرٹھٹھہ کی جانب سے ووٹ کے حق، اہمیت اور اندراج کے متعلق عوام میں آگہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے قومی ووٹرز دن منایا گیا۔ اس حوالے سےپولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ٹھٹھہ میں ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عبدالرحمان آرائیں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نہ صرف ملک میں الیکشن کے نظام کو ہی مکمل کرواتا ہے بلکہ سماجی تنظیموں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے فورمز کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ووٹ کے حق، اہمیت اور اندراج کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ ریاض حسین لغاری نے کہا کہ عوام کو انتخابات کے عمل کا حصہ بنانے کے لئے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتی ہیں۔ سیمینار سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرا مہیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 7 نومبر 2021 سے 21 دسمبر 2021 تک گھر گھر ووٹ تصدیق کے عمل کا کام شروع کیا ہے جس میں ہمارا عملہ شناختی کارڈ کے مستقل اور عارضی پتہ کے مطابق ووٹ کی داخلا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلع بھر میں 92 مختلف مقامات پر ڈسپلے سینٹرز قائم کئے جائیں گے جہاں پر جو لوگ ووٹ کا اندراج نہیں کروا سکے ہیں وہ بھی اپنے ووٹ کا اندراج کروا سکیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جمع خان پنہور، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری نصیر میمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری محمد رحیم سومرو، لیکچرار سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ سیدہ فضاء شاہ، فوکل پرسن الیکشن کمشر محمد حسن سومرو، ڈسٹرکٹ مینیجر سرسو احمد خان سومرو، مختلف اسکولز کے طلبہ و دیگر نے بھی قومی ووٹرز دن کی مناسبت سے روشنی ڈالی۔ بعد ازیں پولی ٹیکنیکل کالج سے واک کیا گیا تاکہ عوام میں ووٹ کے حق، اہمیت اور داخلا سے متعلق آگاہی اور شعور کو اجاگر کیا جاسکے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد بھٹو، کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ الکشن کمشنر ٹھٹہ نعمان احمد عیسانی کے علاوہ محکمہ روینیو، صحت، تعلیم، پولیس، مختلف اسکولز کے طلبہ، صحافی، وکلاء، سول سوسائٹی کے نمائندے اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes