شہدائے پولیس کے لواحقین اور بچوں کی دیکھ بھال بڑی سعادت کی بات ہے؛ عمر سعید ملک

Published on August 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اوکاڑہ(شیخ ندیم شیراز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ شہدائے پولیس کے لواحقین اور بچوں کی دیکھ بھال بڑی سعادت کی بات ہے، شہدائے پولیس کے ساتھ ساتھ ریٹائر ڈ پولیس افسران بھی محکمہ کا اثاثہ ہیں شہداء اور فوت شدگان کے لواحقین، ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کی ضروریات کا خیال رکھنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی خصوصی شفقت اور مہربانی کی بدولت آج میں پولیس فیملی کے افراد کو واجبات کی ادائیگی کے سلسلہ میں ایک کروڑ، 21لاکھ، 84ہزار،8سو اور 69روپے کے چیک تقسیم کر رہا ہوں پولیس ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہوں نے نہایت سادہ اورپروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے 12شہدا ء پولیس کے بچوں کو 26لاکھ،71ہزاراور 951روپے کی چیک تقسیم کئے جبکہ دوران سروس وفات پانے والوں کی مالی امداد کے طور پر 57لاکھ، ٹرانسفر ٹی اے ڈی اے بلز کی مد میں تین لاکھ 21ہزار ار 980روپے مالیت کے چیک،ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو 34لاکھ،50ہزار اور 461روپے مالیت کی چیک اور میڈیکل سہولیات کی مد میں 40ہزار 477روپے مالیت کی چیک تقسیم کئے جبکہ ضلع بھر کے تھانہ جات میں آن لائن مانیٹرنگ کے لیے انٹرنیٹ کی مد میں 1لاکھ 49ہزار 2سو تین روپے تقسیم کیے گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme