سابق صدر آصف علی زرداری کا میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیرکی وفات پر اظہار تعزیت

Published on May 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments
01
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیرکی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے جن کا انتقال پیر کے روز ہوا تھا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ انہیں میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیر کی وفات کی خبر سن کر سخت افسوس اور صدمہ پہنچا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme