عمران خان کا انٹر پارٹی الیکشن کرانیکا اعلان

Published on December 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 474)      No Comments

22
 اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انٹر پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے سات رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو کہ پی ٹی آئی الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے ملاقات کر کے تمام قواعد وضوابط طے کرے گی، انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے تمام عہدے تحلیل کر دیے جائیں گے۔ جسٹس وجیہہ الدین احمد نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تجویز دی ان سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ پارٹی انتخابات میں گزشتہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ تحریک انصاف کو ادارہ بنائینگے، پارٹی کی اوور ہالنگ کی جائے گی جبکہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ تنظیم سازی میں بہت غلطیاں ہوئیں لیکن اب ڈسٹرکٹ ٹو ڈسٹرکٹ پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ بینظیر بھٹو کے دنیا سے چلے جانے کے بعد پیپلز پارٹی وفاقی سے صوبائی پارٹی بن گئی بلدیاتی الیکشن میں ہماری پارٹی گراس روٹ لیول تک گئی ہے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کا احتساب ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف تمام جماعتوں سے رابطے کریں گے، اگر الیکشن کمیشن کو ٹھیک نہ کیا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی، صوبوں اور اضلاع میں براہ راست الیکشن ہوگا، پارٹی انتخابات میں گزشتہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ جسٹس وجیہہ الدین احمد نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تجویز دی تھی، میں نے ان سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ پیر کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کی شوریٰ کا اجلاس نجی ہوٹل میں ہوا جس میں چاروں صوبوں سے پارٹی کے کونسلرز اور مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی شکست اور دیگر محرکات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی تجویز دی تھی آج ان کی تجویز اور ان کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کررہا ہوں۔ انٹرا پارٹی الیکشن سے پہلے تمام عہدے تحلیل کردیے جائیں گے۔ پارٹی عہدیداروں کو کارکن براہ راست چنیں گے۔ ایک مہینے کی ممبر شپ کے بعد الیکشن کرائیں گے۔ گزشتہ پارٹی الیکشن پر لوگوں نے انگلیاں اٹھائی تھیں لیکن اب اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور دوبارہ غلطیاں نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے سات رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو کہ پی ٹی آئی الیکشن کمشنر تسنیم نورانی  سے ملیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے تمام قواعد وضوابط طے کرینگے۔ یونین کونسل کی سطح تک ممبر شپ کریں گے اور براہ راست الیکشن کرائیں گے۔ عمران خان نے کا کہ اگر میں نہ بھی رہوں لیکن تحریک انصاف کو ادارہ بنا دوں گا۔ پارٹی کی اوور ہالنگ کی جائے گی عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کی تنظیم سازی میں بہت سی غلطیاں ہوئیں ہیں جو آئندہ مستقبل میں نہیں ہونگی۔ پی پی بینظیر کے دنیا سے چلے جانے کے بعد وفاقی سے صوبائی پارٹی بن گئی، خواہش ہے تحریک انصاف ادارہ بن جائے۔ بلدیاتی انتخابات ختم ہوگئے، اب انٹرا پارٹی الیکشن کا ٹائم آگیا ہے، بلدیاتی الیکشن میں 2013 سے زیادہ دھاندلی ہوئی، بلدیاتی الیکشن میں ہماری پارٹی گراس روٹ لیول تک گئی ہے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کا احتساب ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف تمام جماعتوں سے رابطے کریں گے کیونکہ اگر جرم کیخلاف آواز نہ اٹھائی جائے تو پھر جرم بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اسٹیٹ مشینری کا بلدیاتی انتخابات میں استعمال کیا اور دھاندلی کے ذریعے جیتے تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جا کر دھاندلی کے ثبوت پیش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے جبکہ باقی پارٹیوں نے آپس میں صوبے تقسیم کر لیے ہیں۔ صوبوں میں بندر بانٹ پاکستان کیلئے خطرناک ہے۔ سٹیٹس کو کی جماعتیں سسٹم کو تبدیل نہیں ہونے دینا چاہتیں۔ جس طرح پیپلز پارٹی وفاق میں ہار جاتی ہے تو دھاندلی کی آواز نہیں اٹھاتی کیونکہ انہیں سندھ میں مستفید کردیا جاتا ہے۔ –

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes