معروف اداکارہ زیبا 71 برس کی ہوگئیں

Published on September 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

603364-Zebabegum-1473538290-869-640x480کراچی۔۔۔ پاکستانی فلموں کے سنہری دور کی معروف اداکارہ زیبا نے زندگی کی 71 بہاریں دیکھ لیں۔دس ستمبر 1945 کوبھارتی شہرانبالہ میں جنم لینے والی شاہین المعروف زیبا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1962 میں فلم ’چراغ جلتا رہا‘ سے کیا ، جس میں انھوں نے فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی، کمال ایرانی اوردیگر فنکاروں نے پہلی بار کام کیا تھا۔زیبا نے اپنے فنی کیریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا جس میں اپنے شوہر محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔اداکارہ زیبا کی فنی خدمات کے صلے میں ان کو 4 نگار ایوارڈ زاور الیاس رشدی گولڈ میڈل ایوارڈ کے علاوہ دیگر اعزازات مل چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes