میرنادر علی ابڑو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پولیس شہید بے نظیر آباد ڈویزن کو دوبارہ پاکستان ایکسیلنس آفیسرز ایوارڈ سے نوازا گیا

Published on December 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی) میر نادر علی ابڑو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پولیس شہید بے نظیر آباد ڈویزن کو دوبارہ پاکستان ایکسیلنس آفیسرز ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نثارکھوڑو نے میر نادر ابڑو کو ایوارڈ دیا ۔ تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکرگذار ہوں ۔ جنہوں نے اس ایوارڈ سے نوازا ۔ میر نادر علی ابڑو
سندھ کے محکمہ اینٹی کرپشن کی 74 سالہ تاریخ میں نامور ادیب ۔ دانشور ۔ سماجی رہنما اینٹی کرپشن بولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر میرنادر علی ابڑو کو دوسری مرتبہ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز میرٹ ہوٹل کراچی میں پاکستان ایکسیلینس آفیسرز کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سندھ کے نامور ادیب دانشور کالم نگار و سماجی رہنما اینٹی کرپشن پولیس ڈویزن شہید بے نظیر آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر میر نادر علی ابڑو کو اینٹی کرپشن کی 74 سالہ تاریخ میں دوسری مرتبہ پاکستان ایکسیلینس آفیسرز ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و سابق صوبائی وزیر نثارکھوڑو نے میر نادر ابڑو کو ایوارڈ دیا ۔ جس کے بعد میر نادر علی ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام دوستوں کا بے حد شکرگذار ہوں ۔ جنہوں نے مجھے اس اعزاز سے نوازا ۔ میرے پاس وہ لفظ نہیں ہے جن سے اس محبت کا شکریہ ادا کرسکوں ۔ یاد رہے کہ میر نادر علی ابڑو پاکستان کے مشہور ادیب ۔ دانشور ۔ جج ۔ سیاستدان ۔ سماجی رہنما ۔ ماہرتعلیم اور اپنے دور کے بےباک صحافی کامریڈ تاج محمد ابڑو کے فرزند ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes