پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا

Published on August 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

07
برمنگھم (یو این پی) پاکستان اور انگلینڈ آج برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہونگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ نجری کا شکار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی جگہ فاسٹ بولر اسٹیو فن کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ہارنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ آوٹ آف فارم اوپنر شان مسعود کی جگہ سمیع اسلم کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکتا ہے۔ کپتان مصباح الحق میچ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایجبسٹن میں کھیلے گئے سات ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ چار میں فاتح رہا جبکہ تین میچز ڈرا ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy