عدنان صدیقی کا زندگی کے حوالے سے ایک واضح پیغام

Published on December 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے زندگی کا فلسفہ سمجھا دیا ہے۔گزشتہ روز اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر زندگی گزارنے کے حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا گیا ہے۔اس پوسٹ کے مطابق عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ انسان اتنا ہی جوان ہوتا ہے جتنا اس کا دماغ جوان رہتا ہے اور دماغ کو جوان رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ نئی چیزیں سیکھی جائیں۔عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ جوانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے یہ سب انسان کے ذہن میں ہوتا ہے۔خیال رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہالی وڈ اور بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔انہوں نے 2007 میں انجلینا جولی اور عرفان صدیقی کے ساتھ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں کام کیا۔بعدازاں عدنان صدیقی نے 2013 میں بولی وڈ فلم ’مام’میں بھی کام کیا جس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی شامل تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题